سکیورٹی پالیسی میں ملٹری اور سول بیورو کریسی کو کردارنہ دیا جائے، رضا ربانی

سکیورٹی پالیسی میں ملٹری اور سول بیورو کریسی کو کردارنہ دیا جائے، رضا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سول اور ملٹری بیوروکریسی کو نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے قیام میں کوئی کردار نہ دیا جائے۔ جو مسائل سول یا ملٹری بیوروکریسی سے سامنے آتے ہیں ان کے کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی امن و امان کے مسئلے کے اوپر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتی۔ کیونکہ یہ بہت نازک مسئلہ ہے اور پاکستان اس وقت ایسے اقدامات کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان کا کہنا تھا کہ اگر سول اور ملٹری کے درمیان ہم آہنگی نہیں ہوگی تو پھر امن و امان کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا،

مزید :

صفحہ اول -