سپریم کورٹ نے ٹور آپریٹر ز کودیا گیا حج کوٹہ کیس کے فیصلے سے مشروط کردیا

سپریم کورٹ نے ٹور آپریٹر ز کودیا گیا حج کوٹہ کیس کے فیصلے سے مشروط کردیا

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)سپریم کورٹ نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج کوٹہ دینے کے معاملے کو عدالتی فیصلے سے مشروط کر دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ٹوور آپریٹروں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وزارت مذہبی امور پسندناپسند کی بنیاد پر حج کوٹہ تقسیم کر رہی ہے جس کی وجہ سے ایسے آپریٹرز کو بھی کوٹہ دیا جا رہا ہے جو 5لاکھ روپے سے زائد میں حج کروا رہے ہیں جبکہ ڈھائی لاکھ روپے سے کم میں حج کروانے والوں کا نام فہرست سے خارج کر دیا گیا جسکی وجہ سے ایک عام آدمی اس اہم مذہبی فریضے کی ادائیگی سے محروم رہ جائے گا، عدالت نے حج کوٹہ دئیے جانے کے عمل کو عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے قرار دیا کہ درخواستوں کے فیصلے کے بعد ہی دیکھا جائے گا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کیے گئے کوٹے کو منسوخ یا بحال رکھا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 19اگست تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -