شہر قائد میں موت کا رقص جاری، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک

شہر قائد میں موت کا رقص جاری، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک
شہر قائد میں موت کا رقص جاری، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد ہلاک

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 5 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا، دوسری جانب صدر پولیس لائن میں ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب کے گھرکے قریب سے 500 گرام وزنی بم برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بہادر آباد میں مکان سے ایک شخص کی لاش ملی جبکہ قائدآباد کے علاقے ماروی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کھارادر کے قریب ابل چوک سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی ہاتھ پاﺅں بندھی اور گارڈن کے علاقے میں رحمانیہ مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، بھینس کالونی کے علاقے ٹنڈو جام گوٹھ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی۔دوسری جانب صدر پولیس لائن سے 500 گرام وزنی ایک بم برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق اتوارکو نامعلوم ملزمان ایس ایس پی سی آئی ڈی راجا عمر خطاب کے گھر کے باہر 2 بم نصب کر کے فرار ہوگئے تھے جن میں سے ایک بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے جبکہ دوسرا بم فیوز الگ ہوجانے کی وجہ سے پھٹ نہیں سکا اور گزشتہ رات برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا۔

مزید :

کراچی -