دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے صوبوں کی مشاورت سے اقدامات اٹھائے جائیں: وزیراعظم

دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے صوبوں کی مشاورت سے اقدامات اٹھائے جائیں: ...
دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے صوبوں کی مشاورت سے اقدامات اٹھائے جائیں: وزیراعظم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے صوبوں کی مشاورت سے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جائیں، دہشت گردی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں،قیام امن کے لئے سب کو مل کوششیں کرنا ہوں گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سیکرٹری داخلہ قمر زمان چوہدری نے انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک علاقے کا نہیں بلکہ اجتماعی مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کے لئے صوبوں کی مشاورت سے مو¿ثر اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے تاہم ملک میں دیر پا امن کے لئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئی سیکورٹی پالیسی میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مو¿ثر حکمت عملی تیار کی جائے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں