پنجاب میں غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے علیحدہ ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

پنجاب میں غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے علیحدہ ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
پنجاب میں غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے علیحدہ ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے علیحدہ ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے،امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہماری ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور جشن آزادی پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے علیحدہ ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جائے جبکہ یوم آزادی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -