بی پی ایل میں ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں: آئی سی سی

بی پی ایل میں ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ...
بی پی ایل میں ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں: آئی سی سی

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں میچ فکسنگ کے شواہد ملنے پر 9 کھلاڑیوں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بی پی ایل میچ فکسنگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں ڈھاکہ گلیڈی ایٹرز کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جبکہ سابق کپتان محمد اشرفل سمیت 9 کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کا الزام ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ان 9 کھلاڑیوں میں سے دو کھلاڑیوں پر ضابطے کی خلاف ورزی کا الزام ہے جنہوں نے بکیز کے رابطہ کرنے پر حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا۔

مزید : کھیل