بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم، پاکستان کی امن کی خو اہش کو مسترد کرتے ہوئے حافظ سعید کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم، پاکستان کی امن کی خو اہش کو مسترد کرتے ہوئے حافظ ...
بھارت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم، پاکستان کی امن کی خو اہش کو مسترد کرتے ہوئے حافظ سعید کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر حافظ سعید کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا پاکستانی وزیراعظم کی جانب سے دوستی کا پیغام خوش آئند ہے اور امن کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارت دہشت گردی سے پاک ماحول میں امن کے مذاکرات کا خواہاں ہے، پاکستان حافظ سعید کے خلاف کارروائی کرے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے وقعات سے تعلقات پر اثر پڑتا ہے۔