تحریک طالبان پاکستان نے پنجاب حکومت کے خلاف کاروائی کی دھمکی دیدی

تحریک طالبان پاکستان نے پنجاب حکومت کے خلاف کاروائی کی دھمکی دیدی
تحریک طالبان پاکستان نے پنجاب حکومت کے خلاف کاروائی کی دھمکی دیدی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے کہا ہے کہ اگر ان کے چار ساتھیوں کو پھانسی کی سزا دی گئی تو پنجاب حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

بی بی سی سے بات کرتےتحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے بتایا کہ انہیں اطلاعات موصول ہوئیں ہیں کہ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور 3 دیگر ساتھیوں کو فیصل آباد منتقل کیاگیا ہے جہاں رواں ماہ انھیں پھانسی دے دی جائے گی، حکومت کا یہ اقدام اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا جس کے بعد تحریک طالبان پنجاب حکومت اور حکمران جماعت کے خلاف اپنی کارروائیاں شروع کر دے گی۔طالبان ترجمان کے مطابق وہ اب بھی سمجھتے ہیںکہ ن لیگ ملک میں امن کی خواہاں ہے لیکن پاک فوج اور اسٹیبلشمنٹ انہیں طالبان کے خلاف جنگ میں دھکیلنا چاہتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس