قانون کی مکمل حکمرانی تک وکلاءکی جدوجہد جاری رہے گی:بیرسٹر امجد ملک

قانون کی مکمل حکمرانی تک وکلاءکی جدوجہد جاری رہے گی:بیرسٹر امجد ملک
قانون کی مکمل حکمرانی تک وکلاءکی جدوجہد جاری رہے گی:بیرسٹر امجد ملک

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)وکلاءتنظیموں نے رچڈل لاءایسوسی ایشن کے پہلے ایشیائی صدر بیرسٹرامجد ملک کو عدلیہ کی آزاد و قانون کی حکمرانی کیلئے خدامات پر زبردست خراج،ِتحسین پیش کیا ہے اور قراردیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے بیرون ملک سب سے پہلا پرچم انہی نے اٹھایا جبکہ امجد ملک نے واضح کیا کہ قانون کی مکمل حکمرانی تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے واشگاف لفظوں میں کہا کہ وکلاءبرادری قانون کی حکمرانی کے لیے ہر طرح کی جنگ لڑ رہی ہے، یہ کسی ایک فردِ واحد نہیں بلکہ اداروں کی بقاءکے لیے ہے ،اداروں کی بقاءمیں ہی ہم سب کی بقاءہے اور یہ جدوجہد اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایک مضبوط اور متحد جمہوریت پاکستان میں نہیں آجاتی ۔قائد اعظم محمد علی جناح کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وکلاءبرادری اُس نقطہِ نظر کو لےکر آگے چلے اور ایمانداری اور لگن سے اپنے فرائضِ منصبی ادا کریں وہ کسی سیاسی عہدے نہیں بلکہ ایک وکیل کی نظر سے فرائض انجام دینا بہتر سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سے باہر یا پاکستان کے اندر قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دیتے رہے ہیں گے، پاکستان کی بقاءاداروں کی عزت میں ہے، پاکستان سپریم کورٹ نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جو خدمات انجام دیں ہیں وہ تاریخ میں یاد رکھیں جائینگی اور اِن اداروں کی عزت میں اضافہ وکلاءبرادری کی عزت میں اضافہ ہے۔ امجد ملک نے تمام وکلاءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ راچڈیل لاءایسوسی ایشن کا صدر بننا ایک اعزاز کی بات ہے اور وہ بھی پہلے ایشائی صدر۔ وہ ایسوسی ایشن جو شروع کے دنوں میں اُسے ممبر نہیں تسلیم کرتی تھی اور آج اُس کی صدارت اِس بات کا ثبوت ہے کہ ملک کی ترقی اور اداروں کی بقاءمیں عام آدمی کی بقاءہے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی اور جشنِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ اس سے پہلے بار میں ان کابھرپور استقبال کیا گیا۔ سپریم کورٹ بار کی سابق نائب صدر سپریم کورٹ بار عمرانہ بلوچ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور قانون کی حکمرانی کے لیے پاکستان سے باہر وکلاءکی خدمات کو سراہا۔ ہائیکورٹ بار کے نائب صدر غلام سرور نہنگ نا،سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری سید ذوالفقار بخاری اور محمد اظہر صدیق نے بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ۔

مزید : لاہور