کوٹ لکھپت جیل کے دو قیدیوں کی پھانسی کیلئے ڈیتھ وارنٹ جاری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں سزائے موت پر عملدرآمد پر پابندی ختم ہوتے ہی کوٹ لکھپت جیل میں قید سزائے موت کے 2 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں جنہیں 21 اگست کو پھانسی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پانچ سال تک سزائے موت پر عملدرآمد پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاہم یہ پابندی ختم ہونے کے ساتھ ہی سزائے موت کے قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں۔