سرحدی بد امنی کے صدمے سے دوچار ہیں:بھارتی وزیر خارجہ
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا الزام دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرحدی سکون برباد ہو نے کے صدمے سے دوچار ہے۔بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم پاکستان کی طرف سے سرحدی بد امنی پیدا کرنے کے صدمے سے دوچار ہیں ۔ پاکستان کی طرف سے بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار نہ دئیے جانے کے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہمیں نارمل ہو نا ہے جس کے بعد باقی امور پر بات کرنی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی کسی صورت خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان نے کہا تھاکہ بھارت کو فوری طورپر موسٹ فیورٹ نیشن قرار دئے جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔