غزہ میں انسانی حقو ق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کا کمشن تشکیل

غزہ میں انسانی حقو ق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کا کمشن تشکیل ...

                                  نیو یا رک(آن لائن)اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق اقوام متحدہ نے تین ماہرین پر مشتمل ایک کمیشن بنانے کا اعلان کیا ہے تا کہ غزہ آپریشن کے دوران پیش آنے والے ا±ن واقعات پرسے پردہ اٹھایا جائے، جن میں فریقین جنگی جرائم کے مر تکب ہوئے ہیں۔ اس عالمی ادارے کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والے قانون کے شعبے کے پروفیسر ولیم سکیبس اس کمیشن کی سربراہی کریں گے جبکہ اس کے دیگر ارکان میں د±ود±و دِینے اور امل المدین شامل ہیں۔ د±ود±و ودِینے ایک طویل عرصے سے اقوام متحدہ میں بطور ماہر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کا تعلق افریقی ملک سینیگال سے ہے جبکہ امل لبنانی نژاد برطانوی وکیل ہیں اور جلد ہی وہ ہالی وڈ کے معروف اداکار جارج کل±ونی کی شریک حیات بننے والی ہیں۔اقوام متحدہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تین ارکان پر مشتمل یہ ٹیم خود مختار ہے۔ یہ رواں برس غزہ پٹی میں اسرائیلی کارروائی کے بعد پیش آنے والے ا±ن تمام واقعات کے اصل حقائق جاننے کی کوشش کرے گی، جن میں مبینہ طور پر انسانی حقوق سے متعلق عالمی قوانین کو پامال کیا گیا ہے۔ یہ کمیشن اقوام متحدہ کے47 رکنی انسانی حقوق کے ادارے کو اگلے برس مارچ تک اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔گذشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے شروع کیے جانے والے غزہ آپریشن میں تقریباً 19سو افراد ہلاک ہوئے، جن میں پانچ سو بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے 75 فیصد کے لگ بھگ عام شہری تھےجبکہ زخمی ہونے والی فلسطینیوں کی تعداد دس ہزار کے قریب ہے۔ 1.8 ملین آبادی والی غزہ پٹی کے تقریباً ایک چوتھائی شہری کیمپوں یا اپنے رشتہ داروں کے پاس پناہ لیے ہوئے ہیں۔ اس دوران اسرائیل کے 64 فوجی اور تین شہری ہلاک ہوئے۔ انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ ناوی پلے نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے اس سلسلے میں فریقین کا احتساب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران اسرائیل نے اسکولوں، ہسپتالوں اور غزہ کے واحد بجلی گھر کے علاوہ اقوام متحدہ مراکز کو بھی نشانہ بنایا اور یہ سب جنیوا کنونش کی خلاف ورزی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...