مانچسٹر ‘خضرا مسجد میں نئے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نادرا کی ٹیم کا کیمپ

مانچسٹر ‘خضرا مسجد میں نئے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نادرا کی ٹیم کا کیمپ

لندن (بیورورپورٹ)چیتھم ہل مانچسٹر میں خضرا مسجد میں نئے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نادرا کی ٹیم نے کیمپ لگایا نادرا ٹیم نے ایک سو سے زائد کارڈز اس موقع پر رجسٹرڈ کیے یہ کاوش سابق لارڈ میئر مانچسٹر نعیم الحسن کی درخواست پر اجرا کیا گیا تھا اس موقع پر نادرا کی پوری سمیت سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن ‘ الحلال پروجیکٹ کے منیجر عابد حسین اور دیگر نے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا نعیم الحسن نے کہا کہ تارکین وطن کے مسائل کا حل ہمیشہ اولین ترجیح رہا ہے آئندہ بھی انکی مشکلات کا ازالہ اور مسائل کا فوری حل اولین مشن ہے جس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے کیمونٹی کی فلاح و بہبو د کے لیے نمایاں اقدامات ہماری ذمہ داری ہے ۔

مزید : عالمی منظر


loading...