عراق میں شدت پسند تنظیم ’آئی ایس‘ کی پیش قدمی سست روی سے جاری ہے، امریکی وزارت خارجہ

عراق میں شدت پسند تنظیم ’آئی ایس‘ کی پیش قدمی سست روی سے جاری ہے، امریکی ...

واشنگٹن (آن لائن)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عراق میں شدت پسند تنظیم ’آئی ایس‘ کی پیش قدمی سست روی سے جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کے بعد اسلامک اسٹیٹ کی آگے بڑھنے کی رفتار کم ضرور ہوئی ہے لیکن انہیں مکمل طور پر روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایس نے مزید کئی علاقے قبضے میں لے لیے ہیں۔ اس دوران امریکی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ شمالی عراق میں کر±د آبادی کو براہ راست اسلحہ فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب امریکا کی جانب سے اسلامک جہاد کے خلاف فضائی حملے اور متاثرہ افراد تک امدادی اشیاءپہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید : عالمی منظر


loading...