میکسیکو میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے قانون پر دستخط

میکسیکو میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے قانون پر دستخط

میکسیکو سٹی(آن لائن)میکسیکو کے صدر نے توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے قانون پر دستخط کر دئیے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر اینریکے پینیا نیئتونے کہا کہ نجکاری کے اس قانون پر عمل درآمد سے ملکی معیشت اور صنعت تیزی سے ترقی کرے گی۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی قدم قرار دیا۔ نجکاری کے اس قانون کے تحت حکومت کے زیر انتظام چلنے والی تیل، گیس اور بجلی کی صنعت کو اب غیر ملکی اور نجی کمینپوں کو فروخت کیا جا سکے گا۔ گزشتہ 76 برسوں سے یہ ادارے حکومت کی ملکیت تھے۔حزب اختلاف نے اسے قومی ذخائر کو فروخت کرنے سے تعبیر کیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...