یاسمین ڈارکاممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

یاسمین ڈارکاممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (بیورورپورٹ)کنزرویٹو اور لیبر ارکان پارلیمنٹ بلا امتیاز سیاسی وابستگی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے،برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے اور یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر گروپ کے قیام کیلئے ارکان نے تحریکی رہنماﺅں کو بریفنگ دی جبکہ تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں نے برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے علاوہ مسئلہ فلسطین کی سرگرمیوں میں بھی بھرپور شرکت کا لائحہ عمل طے کیا،تحریک کے شعبہ خواتین نارتھ ویسٹ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار کی طرف سے ممبران برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ،ان خیالات کا اظہار یورپی پارلیمنٹ کے نارتھ ویسٹ سے لیبر ممبران پارلیمنٹ جولی وارڈ،افضل خان ایم ای پی،کنزرویٹو پارٹی کے پنڈل سے ممبر پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان گروپ کے چیئرمین اینڈر یو سینسن نے یہاں جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے مرکزی عہدیداروں کے ساتھ ایک خصوصی مشاورتی اجلاس اور تحریکی رہنما کونسلر یاسمین ڈار کی طرف سے دیئے گئے عشائیے کے موقع پر کیا،تقریب کی صدارت مرکزی چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ سرپرست سردار عبدالرحمان خان،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،نارتھ ویسٹ کے چیئرمین سالار ممتاز احمد چشتی،وائس چیئرمین امجد حسین،یارکشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم،یوتھ رہنما ماجد ڈار،خاتون رہنما شبانہ عباسی،فاطمہ محمود کے علاوہ مقامی وکیل شاہد محمود اور جولی وارڈ کے سٹاف سمیت دیگر رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر تحریک کے چیئرمین نے جہاں دونوں پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ کو تحریک کی معاونت پر شکریہ ادا کیا وہاں تحریک کے مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی،برطانوی حکمران جماعت کنزر ویٹو پارٹی کے ممبر اور پاکستان گروپ کے چیئرمین اینڈریو سٹیفن نے تنظیم کے عہدیداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل آپکے اجلاسوں اور پروگراموں میں شرکت کر رہا ہوں اور برطانوی پارلیمنٹ کی مجوزہ بحث کیلئے بھی ڈیوڈ وارڈ ایم پی اور دیگر ارکان کے ساتھ مل کر کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرنے کے علاوہ برطانوی حکومت کے اعلیٰ حکام جن میں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شامل ہیں کو مسئلہ کشمیر پر بریف کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں مگر ریاست کے تینوں اکائیوں میں جا کر کشمیری قیادت سے بھی ملیں گے اور تحریکی عہدیداروں کے ساتھ مل کر ان جدو جہد میں بھرپور معاونت کریں گے،یورپی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے فارن اور ڈیفنس کمیٹی کے ترجمان افضل خان نے اس موقع پر تحریکی عہدیداروں کو کشمیر گروپ کے قیام اور دیگر ارکان کی طرف سے گروپ میں شمولیت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ لیبر گروپ کی لیڈر گلینس ویلموٹ ایم ای پی اور کنزر ویٹو گروپ کی ممبر یورپی پارلیمنٹ انتھیا میکنٹائر ایم ای پی کی مشترکہ کاوشوں سے یورپ کے28ممالک کے تمام ممبران کو کشمیر گروپ میں شمولیت کی دعوت جا چکی ہے جس پر موثر انداز میں ممبران نے شمولیت کی حامی بھر لی ہے اور تحریک کے عہدیداروں سے روابط بھی کروائے جائیں گے،افضل خان نے کہا کہ یارکشائر سے لیبر رکن یورپی پارلیمنٹ لنڈر میکاوان جو کہ یورپی پارلیمنٹ میں انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی چیئرمین منتخب ہوئی ہیں وہ بھی تحریکی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کر کے ریاست کے دونوں اطراف میں کشمیر پر سیاسی حالات کے علاوہ ریاستی عوام کی فلاح وبہبود کے بارے میں بھی غور کیا جائیگاافضل خان نے تحریک میں خواتین کی سرگرمیوں اور نارتھ ویسٹ میں ہونیوالی مختلف تقریبات میں تعاون اور شرکت کی حامی بھری جبکہ برطانوی اور یورپی حکومتوں سے اس موقع پر مطالبہ کیاکہ وہ فلسطین اور کشمیر کے مسائل کے حل میں معاونت کریں، نارتھ ویسٹ سے لیبر ممبر یورپی پارلیمنٹ جولی وارڈ نے تحریکی رہنماﺅں کو یقین دلایاکہ وہ نہ صرف کشمیر گروپ میں شامل ہوکر کشمیریوں کی تحریک میں ایک فعال کردار ادا کریں بلکہ مسلسل رابطوں اور اجلاسوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک معاونت جاری رکھیں گے انہوں نے تحریک کی خواتین عہدیداروں کو یقین دلایاکہ وہ نہ صرف اپنے ریجن میں ہونے والے پروگراموں میں شرکت کرینگی بلکہ برسلز اور سٹرامبرگر میں بھی تحریکی خواتین کی میزبان بنیں گی، وزیراعظم آزادکشمیر کے مشیر اور تحریک کے سرپرست سردار عبدالرحمان خان نے جہاں تحریک کی طرف سے ممبران پارلیمنٹ کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا وہاں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی طرف سے تینوں ارکان کو آزادکشمیر کے دورے کی بھی دعوت دی جبکہ سیکرٹری جنرل محمداعظم نے کہا کہ ہماری تنظیم نے گزشتہ چند سالوں میں جس منظم انداز میں کام کیا ہے اس سے بعض نام نہاد لیڈروں کے پیٹ میں مروڑپڑرہے ہیں ان کا علاج ہمارے پاس نہیں،ہمارے وسائل اور کارکردگی سے برطانیہ کے تمام ہمدرد کونسلرز، سیاستدان اور مخلص عوام گواہ ہیں اور ہم کسی بھی جعلی لیڈر اور اسکے حواریوں کی گیدڑبھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، ایسے لوگوں کو اپنے لیڈروں کا پہلے محاسبہ کرنا چاہئے جنہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کام کو اپنے کھاتوں میں ڈال کر نہ صرف حکومتی وسائل ہضم کئے ہیں بلکہ قوم کے جذبات سے بھی کھیل کر اپنے اقتدار کی جدوجہد میں مصروف ہیں جبکہ تحریک کے تمام عہدیدار نہ تو کبھی حکومتی عہدے کے امیدوار ہیں اور نہ ہی کسی لالچ اور نہ مفاد کیلئے کشمیر پر کام کررہے ہیں،نارتھ ویسٹ کے چیئرمین سالار ممتاز احمدچشتی نے اپنے علاقے خصوصاً مانچسٹر، بوسٹن بری، اولڈہم، نیلسن اور بری کے ممبران پارلیمنٹ سے رابطوں کے علاوہ بحث کیلئے مقامی کونسلروں اور مختلف جماعتوں کے عہدیداروں کے تعاون کے بارے میں رپورٹ دی جبکہ امجد حسین مغل نے خصوصی طور پر تحریک کی مانچسٹر میں سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیاعشائیے کی میزبان اور مانچسٹر کی نومنتخب کونسلر یاسمین ڈار نے جوسی وارڈ ایم ای پی، افضل خان ایم ای پی اور اینڈریو سٹیفینن کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں اب تک لاکھوں کشمیری خواتین اور بچوں کی قربانیوں اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل فہم ہے ممبران پارلیمنٹ برطانوی اور یورپی حکومتی عہدیداروں کو برٹش کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کریں اور ہماری نمائندگی کا حق ادا کریں،انہوں نے اس واقع پر ان تمام ممبران پارلیمنٹ کومبارکباد دی جنہوں نے کشمیر پٹیشن پر دستخط کرکے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کی منظوری کوممکن بنایا،نوجوان رہنما ماجد ڈار اور دیگر رہنماﺅں نے نارتھ آف انگلینڈ میں کشمیری نوجوانوں اور خواتین کانفرنس کے بارے میں بریف کیا اور تمام محب وطن قوتوں سے شرکت کی اپیل کی پارشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم نے اپنے علاقے میں وزرا ، شیڈو وزرا اور ممبران پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

مزید :

عالمی منظر -