پلوامہ قصبے میں بی ایس ایف کے 6اہلکار اور ایک ڈپٹی کمانڈنٹ زخمی

پلوامہ قصبے میں بی ایس ایف کے 6اہلکار اور ایک ڈپٹی کمانڈنٹ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر (کے پی آئی) جنوبی کشمیر کے پلوامہ قصبے میں بی ایس ایف کے 6اہلکار اور ایک ڈپٹی کمانڈنٹ اس وقت زخمی ہوگئے جب پانپور کے نزدیک عسکریت پسندوں نے کانوائے پر فائرنگ کی۔ یہ واقع سوموار کی دیر رات قریب ساڑھے 9بجے پیش آیا۔ زخمی اہلکاروں کو فوجی ہسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے لے جایا گیا۔ فائرنگ سے مقامی لوگ گھروں میں سہم کر رہ گئے اور اسی دوران فورسز نے وسیع علاقے میں تلاشی کارروائی بھی شروع کی۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ کانوائے جنوبی کشمیر سے سرینگر آرہی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -