نواز شریف یہ بھی بتاتے کہ قافلے پر فائرنگ کونسی خوشحالی تھی:طاہر القادری

نواز شریف یہ بھی بتاتے کہ قافلے پر فائرنگ کونسی خوشحالی تھی:طاہر القادری
نواز شریف یہ بھی بتاتے کہ قافلے پر فائرنگ کونسی خوشحالی تھی:طاہر القادری

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی تقریر میں عوامی خوشحالی کا ذکرتے رہے اچھا ہوتا اگر وہ عوامی تحریک کے25ہزار کارکنوں کی گرفتاری کی بھی بات کرتے اور بتاتے کہ عوامی تحریک کے قافلے پر فائرنگ کیسی خوشحالی تھی۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف بیلٹ بکس میں پرچی ڈال دینا جمہوریت نہیں بلکہ جمہوریت ایک کلچر اور فلسفے کا نام ہے،نواز شریف اپنے روئیے کا ذکر بھی کرتے اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا ذکر بھی کرتے ہوئے بتاتے کہ 17جون کو ماڈل ٹاﺅن میں کیا ہوا ۔

مزید : قومی


loading...