عمران خان یوٹرن لینے کے عادی، ان کے مطالبا ت بھی بدلتے رہے ہیں: پرویز رشید

عمران خان یوٹرن لینے کے عادی، ان کے مطالبا ت بھی بدلتے رہے ہیں: پرویز رشید
عمران خان یوٹرن لینے کے عادی، ان کے مطالبا ت بھی بدلتے رہے ہیں: پرویز رشید

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان یوٹرن لینے کے عادی ہیں، آکسفورڈ سے فارغ التحصیل عمران خان کے وژن پر قوم حیران ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں عمران خان ایک آمر سے متاثر ہوئے، وہ یوٹرن لینے کے عادی ہیں اور ان کے مطالبات بدلتے رہتے ہیں۔ عمران خان جن چار حلقوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں ان میں سے ایک بھی حلقہ ہمارا نہیں۔ وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مسئلے کے حل کی تجویز دے دی ہے۔

مزید : قومی


loading...