امر یکہ ،پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح سیاہ فام نوجوان قتل

امر یکہ ،پولیس کے ہاتھوں غیر مسلح سیاہ فام نوجوان قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آن لائن)امریکی ریاست میزوری میں پولیس کے ہاتھوں ایک غیر مسلح سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلا ف سینکڑ و ں افراد نے احتجاجی مظا ہر ہ کیا اس دورا ن مشتعل افراد نے پو لیس پر حملے کئے ، پولیس نے نے ہنگامہ آ رائی میں ملو ث 32 افراد کو گرفتار کر لیا امر یکی میڈیا کے مطا بق میزوری میں پولیس کے ہاتھوں ایک غیر مسلح سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت کے خلا ف سینکڑ و ں افراد نے احتجاجی مظا ہر ہ کیا،سینٹ لوئی کے مضافات میں فرگوسن کے قصبے کے قریب ہونے والے اِن واقعات کے دوران، کم از کم 32 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بلوہ کرنے والوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا، جِن میں حملہ، نقب زنی اور چوری کے الزامات شامل ہیں۔یہ بلوے ا±س وقت شروع ہوئے جب مظاہرین شوٹنگ کے واقع کے مقام کے قریب اکٹھے ہوئے۔ٹیلی ویژن فو ٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے مجمعے نے ہنگامہ آرائی سے نبردآزما ہونے پر مامور پولیس سے مزاحمت کی۔ بعدازاں، جب ابتدائی طور پر اکٹھے ہونے والوں کو منتشر کیا گیا، تو توڑ پھوڑ کرنے والوں نے اسٹورز کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا، اور ایک پیٹرول پمپ کو نذر آتش کیا۔فرگوسن کے میئر، جیمس نولیس نے پ±رامن رہنے کی اپیل کی اور مقامی اہل کاروں کی طرف سے تفصیلی اور منصفانہ تفتیش کا وعدہ کیا، حالانکہ فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے طور پر واقع کی چھان بین کرے گا۔اٹھارہ سالہ مائیکل براو¿ن ہفتے کے روز ا±س وقت ہلاک ہوا، جب ا±ن کی ایک پولیس اہل کار سے مڈبھیڑ ہوئی۔
 واقعے کی مزید تفصیل واضح نہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق، اِس واقع کے بعد، فرگوسن کی زیادہ تر سیاہ فام آبادی اور سفید فام پولیس فورس کے درمیان تناو¿ کا ماحول پیدا ہوگیا۔

مزید :

عالمی منظر -