عام شہری ڈونیٹسک اور لوہانسک سے نکل جائیں، یو کرا ئینی حکام

عام شہری ڈونیٹسک اور لوہانسک سے نکل جائیں، یو کرا ئینی حکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کیف(آن لائن)یوکرائن کی حکومت نے ڈونیٹسک اور لوہانسک سے عام شہریوں کو نکل جانے کا کہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیف حکام کا کہنا ہے کہ ان دونوں شہروں کو جلد باغیوں سے آزاد کرا لیا جائے گا۔ ملکی فوج نے اپنے ایک بیان میں بتایا گھیراو¿ کی وجہ سے ان دونوں شہروں میں باغیوں کا رابطہ ایک دوسرے سے منقطع ہو گیا ہے۔ دوسری جانب روس نے کہا ہے کہ وہ ریڈ کراس کے ساتھ مل کر مشرقی یوکرائن میں امدادی اشیاءپہچانے پر رضامند ہے۔ اس سے قبل کیف حکام نے روس کی جانب سے علاقے میں امدادی سرگرمیوں پر تنقید کی تھی۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے یوکرائن کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -