امریکی شہر میامی سے بلیاں غائب ،وجہ سامنے نہ آسکی

امریکی شہر میامی سے بلیاں غائب ،وجہ سامنے نہ آسکی

میامی (آن لائن) امریکا کے شہر میامی میں اچانک بلیاں غائب ہونا شروع ہوگئیں، تحقیقات ہوئیں توبارہ فٹ کا ایک اژدھا علاقہ میں پایا گیا، جسے پکڑ لیا گیا۔میڈیارپور ٹ کے مطابق کچھ عرصہ سے امریکا کے شہر میامی میں بلیاں غائب ہونا شروع ہوئیں مگر کوئی وجہ سامنے نہ آسکی۔ پولیس نے وجہ ڈھونڈنے کی کوشش کی توجھاڑیوں سے ایک بارہ فٹ کا اڑدھا پکڑا گیا، شبہ ہے کہ بلیوں کے غائب ہونے میں یہ اژدہا ملوث ہے۔ اژدہے کو پکڑ کروائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...