بھارت ‘سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 53ہوگئی ¾ تین لاکھ سے زائد بے گھر

بھارت ‘سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 53ہوگئی ¾ تین لاکھ سے زائد بے گھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)مشرقی بھارت میں سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 53ہوگئی ¾ تین لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے اوڑیسہ کے ڈپٹی ریلیف کمشنر پراوت رنجن موہاپترا نے کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق تین سو سے چار سو دیہات زیر آب آچکے ہیں اور بے گھر افراد کی تعداد تین لاکھ دس ہزار کے قریب ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 45 افراد مارے جاچکے ہیں 33 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں موسم بہتر ہوجائے تو ایک یا دو روز کے اندر حالات معمول پر آجائیں گے۔سیلاب سے سب سے زیادہ مہاندی اور بیتارانی دریا کے ارد گرد کے علاقے متاثر ہوئے ہیں جن کے کناروں سے گزشتہ منگل پانی نکلنا شروع ہوگیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -