امریکہ کی مغربی افریقہ کے لیے ایک کروڑ ڈالر فوجی امداد کی منظوری

امریکہ کی مغربی افریقہ کے لیے ایک کروڑ ڈالر فوجی امداد کی منظوری

                                            جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)امریکی صدر باراک اوباما نے ایک کروڑ ڈالر کی فوجی امداد کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد مغربی افریقہ کے ساحلی خطے میں دہشت گردوں کے خلاف جاری لڑائی میں فرانس کی مدد کرنا ہے۔ امر یکی میڈ یا کے مطا بق صدراوباما نے کہا کہ ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے، جس میں ضرورت اس بات کی ہے کہ مالی، نائیجر اور شاڈ میں ’تشدد پر آمادہ انتہا پسندوں‘ کے خلاف کارروائی میں فرانس کی اعانت کی جائے۔فرانس کی درخواست پر، یہ رقوم طیاروں کی اڑان اور فضائی ’ریفیولنگ‘ کی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ آئیں گی۔ایک برس سے زیادہ پرانی بات ہے جب فرانس نے مذہبی انتہاءپسندوں کو شکست دینے کی غرض سے کارروائی کا آغاز کیا، جنھوں نے اِس سابق فرانسسی کالونی کے کچھ حصوں پر قبضہ جما لیا تھا۔ اب،3000فوجیوں کی مدد سے، فرانس نے علاقے میں اپنی کارروائی کو وسعت دے دی ہے، جس میں موریطانیہ اور برکینا فاسو بھی شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...