تھائی لینڈ ، کمرشل مقاصد کے لیے سیروگیٹ بچوں کی پیدائش کے عمل پر پابندی کا قانونی مسودہ تیار

تھائی لینڈ ، کمرشل مقاصد کے لیے سیروگیٹ بچوں کی پیدائش کے عمل پر پابندی کا ...

بنکاک (آن لائن)تھائی لینڈ میں کمرشل مقاصد کے لیے سیروگیٹ بچوں کی پیدائش کے عمل پر پابندی سے متعلق ایک مسودہ قانون تیار کر لیا گیا ہے۔ اس کی منظوری اور اطلاق کے بعد ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو 10 سال تک کی قید اور دو لاکھ بھات یا چھ ہزار دو سو ڈالر جرمانے تک کی سزا ہو سکے گی۔ جبکہ اس کاروبار کو چلانے اور سیروگیٹ ماو¿ں کی تشہیر کرنے والی ایجنسیوں کو پانچ سال تک کی جیل اور ایک لاکھ بھات یا تین ہزار ایک سو امریکی ڈالر کی جرمانے تک کی سزا ہو سکے گی۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ان قانونی اقدامات کی وجہ حال ہی میں سامنے آنے والا وہ کیس ہے جس میں مبینہ طور پر ایک جاپانی باپ سے نو سیروگیٹ یا متبادل بچے پیدا ہوئے۔ اس واقعے کی خبر عام ہونے سے چند روز پہلے ہی تھائی لینڈ کی ایک متبادل ماں یا سیروگیٹ مدر نے ایک آسٹریلوی جوڑے پر الزام عائد کیا تھا کہ ا±س نے اس کے ہاں جنم لینے والے جڑواں بچوں میں سے ایک کو ا±س کے پاس چھوڑ دیا اور دوسرے کو وہ اپنے ساتھ آسٹریلیا لے گئے۔

 ہوا یہ تھا کہ ان ج±ڑواں بچوں میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا پیدا ہوا تھا۔

 لڑکی صحت مند تھی جبکہ لڑکا پیدائشی طور پر ڈاو¿ن سینڈروم کا شکار تھا۔ آسٹریلوی جوڑے نے لڑکے کو تھائی متبادل ماں کے پاس ہی چھوڑ دیا اور صحت مند لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ واقعہ عالمی توجہ کا مرکز بنا اور تھائی لینڈ کی کمرشل سیروگیسی یا تجارتی مقصد کے لیے متبادل ماو¿ں کا کاروبار کرنے والی صنعت پر گہری تنقید کی جانے لگی جس میں قوانین و ضوابط کا سخت فقدان پایا جاتا ہے۔ متبادل ماں کے ذریعے بچے پیدا کرنے کے بارے میں امیر اور ترقی پذیر ممالک نے قوانین بہت سخت کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ سیروگیسی دراصل بچے کی پیدائش کا ایک ایسا عمل ہے جس میں ایک عورت کسی دوسرے جوڑے کے ایمبریو کو اپنے رحم میں رکھتی، ا±س کی نشو نما کرتی اور ا±س بچے کو دنیا میں لانے کا سبب بنتی ہے۔ زیادہ تر کیسز میں ایسے والدین جو کسی بائیالوجیکل یا حیاتیاتی نقص کے سبب بچہ پیدا نہیں کر سکتے، ا±ن کے ایمبریو یا جنین کو سیروگیٹ یا متبادل ماں کے بطن میں رکھا جاتا ہے اور یوں یہ متبادل ماں بچے کو جنم دیتی ہے اور بچے کے بائیالوجیکل یا حیاتیاتی ماں باپ کے حوالے کر دیتی ہے۔ بچوں کی پیدائش کے اس طریقہ کار کے بارے میں قوانین عدم مطابقت کا شکار ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...