افغانستان‘ دو مختلف حملے‘ ایک نیٹو اور تین افغان پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان‘ دو مختلف حملے‘ ایک نیٹو اور تین افغان پولیس اہلکار ہلاک

کابل (آن لائن)افغانستان میں دو مختلف حملوں میں تین افغان پولیس اہلکار جبکہ نیٹو کا ایک فوجی ہلاک ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق ملک کے جنوبی صوبہ غزنی کے نائب پولیس سربراہ اسد اللہ انصافی نے بتایا کہ ضلع باہرامی شاہد میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار ہلا ک ہوئے۔ یہ اہلکار پولیس کی اس گاڑی میں سوار تھے جو بم دھماکے کا نشانہ بنی۔ نیٹو کے مطابق اس کا ایک اہلکار ملک کے مشرقی حصے میں ایک حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔ تاہم اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ رواں برس افغانستان میں نیٹو کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...