280 ٹرکوں پر مشتمل روسی امدادی قافلہ جنوب مشرقی یوکرین کے لیے روانہ

280 ٹرکوں پر مشتمل روسی امدادی قافلہ جنوب مشرقی یوکرین کے لیے روانہ

ماسکو (اے پی پی) یوکرین کے لئےامدادی اشیاء لے جانے والا قافلہ ماسکو کے نواحی شہر نارو فومینسک سے جنوب مشرقی یوکرین کے لیے روانہ ہوگیا۔روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اس قافلے میں 280 ٹرک شامل ہیں جو 2 ہزار ٹن امدادی اشیاء لے جا رہے ہیں۔ امدادی اشیاء میں خوراک، بچوں کے لیے کھانا، ادویہ، بستر، موبائل بجلی گھر شامل ہیں۔ روسی صدر کے ترجمان دمیتری پیسکوو نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں بتایا کہ یہ قافلہ جس مقام پر روس یوکرین سرحد پار کرے گا اسے روس اور یوکرین کے حکام نے مل کر متعین کیا ہے۔ یہ قافلہ ریڈ کراس سوسائٹی نے تشکیل دیا ہے لیکن قافلے کی ہمرا روسی اہلکار بھی ہیں۔ ترجمان نے کچھ مغربی سیاست دانوں کے ان بیانات کی تردےد کی جن میں انہوں نے کہا کہ امدادی قافلہ پہنچائے جانے کی آڑ میں روس یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بات صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامداد کی فراہمی کی ہو رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...