عمران خان وزیراعظم نواز شریف کی عدالتی کمیشن کی تجویز مان لیں: خورشید شاہ

عمران خان وزیراعظم نواز شریف کی عدالتی کمیشن کی تجویز مان لیں: خورشید شاہ
عمران خان وزیراعظم نواز شریف کی عدالتی کمیشن کی تجویز مان لیں: خورشید شاہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے عدالتی کمیشن کے قیام کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کو تجویز کی حمایت کرنی چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ آزاد ہے اور موجودہ عدلیہ پر سب کو اعتماد ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے جج صاحبان پر مشتمل کمیشن کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس تجویز کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ عمران خان کو وزیراعظم کی تجویز قبول کر لینی چاہئے۔

مزید : قومی


loading...