انگلینڈ لائنز نے سری لنکا اے کو7 وکٹوں سے شکست دیدی

انگلینڈ لائنز نے سری لنکا اے کو7 وکٹوں سے شکست دیدی

لندن ( نیٹ نیوز) اے ٹیم سہ ملکی سیریز، انگلینڈ لائنز نے سری لنکا اے کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ روی بوپارہ اور جیمز ٹیلر نے شاندار سنچریاں سکور کیں جبکہ دنیش چندیمل کی 119 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں گئی۔ ووسٹر میںکھیلے گئے اے ٹیم سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے۔ دنیش چندیمل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 119 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انگلینڈ لائنز کی جانب سے سٹیون فن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ لائنز نے ہدف روی بوپارہ اور جیمز ٹیلر کی شاندار سنچریوں کی بدولت 46.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دونوں نے بالترتیب 106 اور 103 رنز بنائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...