انگلینڈ اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ آج شروع

انگلینڈ اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ آج شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آج سرپال گیٹی گراﺅنڈ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی خواتین ٹیم ان دونوں دورہ انگلینڈ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم سے واحد ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 23 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 25 اگست کو کھیلاجائے گا۔