پاکستان او ر سری لنکا کی ٹیمیں کل دوسر ے ٹیسٹ میں مدمقابل

پاکستان او ر سری لنکا کی ٹیمیں کل دوسر ے ٹیسٹ میں مدمقابل

کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے سنہالیز سپورٹس کلب گراﺅنڈ، کولمبو میں شروع ہوگا۔ سری لنکا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آئی لینڈرز نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ 1982 سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، پاکستان نے 47 میں سے 17 جبکہ سری لنکا نے 12 ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی۔ 18 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 23 اگست کو ہمبنٹوٹا، دوسرا 27 اگست کو کولمبو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 30 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...