انڈونیشیا میں آئی ایس آئی ایس کی جانب سے میگزین کے ساتھ بھنا ہوا مرغ مفت تقسیم

انڈونیشیا میں آئی ایس آئی ایس کی جانب سے میگزین کے ساتھ بھنا ہوا مرغ مفت ...
انڈونیشیا میں آئی ایس آئی ایس کی جانب سے میگزین کے ساتھ بھنا ہوا مرغ مفت تقسیم

  


جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبہ جاوا کی مساجد میں عسکریت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس) کا میگزین المستقبل لوگوں میں تقسیم کیا جارہا ہے اور اس کے ساتھ بھنا ہوا مرغ مفت حاصل کرنے کیلئے کوپن بھی دئیے جارہے ہیں۔ میگزین کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ اسے مقامی زبان میں شائع کیا گیا ہے اور یہ اس کا تیسرا ایڈیشن ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ میگزین ان لوگوں کیلئے ضروری ہے کہ جو آئی ایس آئی ایس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کیونکہ اس میں اس گروپ کے بارے میں پوچھے جانے والے سوالوں اور پھیلائی گئی افواہوں کے ابوبکر البغدادی کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے۔ تاہم یہ بات بھی کہے ہے کہ اس کے اندرونی صفحات مشقوں، لاشوں اور جنگی کارروائیوں کی تصاویر سے بھرے ہوئے ہیں۔ میگزین میں سابق امریکی صدر جاج بش اور سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ باب کار سمیت کئی اہم عالمی شخصیات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...