جشن ِ آزادی ریلوے انٹر ڈویژن فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

جشن ِ آزادی ریلوے انٹر ڈویژن فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے جاری

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جشن ِ آزادی ریلوے انٹر ڈویژن فٹ بال چیمپئن شپ کے مقابلے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں جاری ہیں۔ ورکشاپس ڈویژن نے پشاور ڈویژن کو 2-0 جبکہ ملتان ڈویژن نے کوئٹہ ڈویژن کو 6-0 گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ورکشاپس ڈویژن اور پشاور ڈویژن کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام پر مقابلہ 0-0 برابر تھا۔ اس دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کھیل کے 65ویں منٹ میں ورکشاپس ڈویژن کے کپتان واجد علی نے محمد نعیم کے شاندار کراس پر شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔ 75 ویں منٹ میں واجد علی کے پاس پر محمدنعیم نے گول کرکے لیڈ ڈبل کردی جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور اس طرح ورکشاپس ڈویژن نے 2-0 گول سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لئے رسائی حاصل کر لی اس موقع پر سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ راشد محمود بٹ، محمد اکرم، اعوان، طارق محمود، سید نجم السعید، منظور علی عارف، مینجر ریفریز پاکستان فٹ بال فیڈریشن محمد عارف صدیقی، سلیکٹر چوہدری محمد اصغر، حافظ انیس جاوید، صوفی عبدالکریم، محمد اقبال بٹ، محمد رشید اور تماشائیوں کی بڑی تعداد نے میچز دیکھے اور کھلاڑیوں کے اچھے کھیل پر انہیں داد پیش کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...