قومی بیچ والی بال چیمپئن شپ 15 اگست سے شروع ہوگی

قومی بیچ والی بال چیمپئن شپ 15 اگست سے شروع ہوگی

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) دو روزہ قومی بیچ والی بال چیمپئن شپ 15 اگست سے کلفٹن کے ساحل پر شروع ہوگی۔ سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے تحت ہونے والی اس چیمپئن شپ میں پاکستان والی بال فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ان ٹیموں میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور مختلف محکموں کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ دریں اثناءچیمپئن شپ کے حوالے سے ہفتہ کو آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...