سنسناتی اوپن،ایوانوک، وزنائیکی اور سمانتھا دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

سنسناتی اوپن،ایوانوک، وزنائیکی اور سمانتھا دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

سنسنائی( نیٹ نیوز) اینا آئیوانوچ‘ کیرولین وزنائیکی اور سمانتھا سٹوسر سنسنائی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں ۔ امریکہ میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کھیلے گئے پہلے راﺅنڈ میں سربیا کی اینا آئیوا نوچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رومانیہ کی سورانا کرسٹیا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 7-5 ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایسعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دینا سازش ہے، علی سلمان

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)شیخوپورہ سٹیڈیم ٹرسٹ کے ممبر و رکن پنجاب اسمبلی رانا علی سلمان نے کہا ہے کہ سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دینا سازش ہے۔ سعید اجمل پر پہلے بھی مشکوک باﺅلنگ ایکشن کا الزام لگایا گیا تھا لیکن وہ اس الزام سے کلیئر ہوگئے تھے اور اب بھی ان پر مشکوک باﺅلنگ ایکشن کا الزام ثابت نہیں ہو سکے گا۔ علی سلمان نے کہا کہ پوری دنیا کے بلے باز سعید اجمل کی باﺅلنگ سے خوفزدہ ہیں اور گراﺅنڈ میں ان کے خلاف بلے بازی کی بجائے ان کو کھیلنے سے روکنے کے لئے ان پر مشکوک باﺅلنگ ایکشن کا الزام لگایا جاتا ہے جو کہ سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے ۔

علی سلمان نے کہاکہ پی سی بی کو سعید اجمل کی ملک کے لئے خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہئے ۔

ک اور میچ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی نے سلواکیہ کی ماگدالینا ریباریکوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے شکست دی ۔ آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر نے امریکہ کی وار وارا لیپچنکوا کو 6-2 اور 7-5 سے مات دی۔ پہلے راﺅنڈ کے دیگر میچوں میں اٹلی کی فلاویہ پینی یٹا‘ روس کی انساستا سیاپاولیچنکوا ‘ اٹلی کی کایا کینپی اور فرانس کی پاﺅلین پارمینٹائر نے کامیابی حاصل کرکے ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...