سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دینا سازش ہے، علی سلمان

سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دینا سازش ہے، علی سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)شیخوپورہ سٹیڈیم ٹرسٹ کے ممبر و رکن پنجاب اسمبلی رانا علی سلمان نے کہا ہے کہ سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دینا سازش ہے۔ سعید اجمل پر پہلے بھی مشکوک باﺅلنگ ایکشن کا الزام لگایا گیا تھا لیکن وہ اس الزام سے کلیئر ہوگئے تھے اور اب بھی ان پر مشکوک باﺅلنگ ایکشن کا الزام ثابت نہیں ہو سکے گا۔ علی سلمان نے کہا کہ پوری دنیا کے بلے باز سعید اجمل کی باﺅلنگ سے خوفزدہ ہیں اور گراﺅنڈ میں ان کے خلاف بلے بازی کی بجائے ان کو کھیلنے سے روکنے کے لئے ان پر مشکوک باﺅلنگ ایکشن کا الزام لگایا جاتا ہے جو کہ سپورٹس مین سپرٹ کے خلاف ہے ۔

علی سلمان نے کہاکہ پی سی بی کو سعید اجمل کی ملک کے لئے خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہئے ۔