امن و امان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کھیلوں کو نقصان

امن و امان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کھیلوں کو نقصان

لاہور( افضل افتخار)ملک میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کھیلوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے اور اس ماحول میںیوم آزادی کے سلسلہ میں منعقد کئے جانے والے مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی مشکلات کا شکار ہیں اور کئی مقابلوں کو حالات کے پیش نظر یا تو منسوخ کردیا گیا ہے یا پھر ان کی تاریخوں کو آگے بڑھا دیا گیا ہے اس حوالے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے آج اور کل منعقد کئے جانے والے کرکٹ میچز جو تقریبات جشن آزادی کے سلسلہ میں منعقد کئے جانے تھے وہ ملتوی کردئیے گئے ہیں جبکہ سائیکل ریس کا انعقاد بھی ہونا تھا لیکن اس کو بھی ان حالات کے پیش نظر فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس طرح کھیلوں کے مقابلوں کا ہرج ہورہا ہے اور مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں نے اس صورتحال پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...