کیریبین پریمیئر لیگ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

کیریبین پریمیئر لیگ کا پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

سینٹ کٹس ( نیٹ نیوز) کیربیئن پریمیئر لیگ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو ریڈ سٹیل اور جمیکا تلاواز کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج وارنر پارک، سینٹ کٹس میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں دوسری کیریبین پریمیئر لیگ کے دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں آج بدھ کو ریڈ سٹیل اور جمیکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ جمیکا کی ٹیم مایہ ناز بلے باز کرس گیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ ریڈ سٹیل کی کپتانی کے فرائض ڈوئن براوو انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 16 اگست کو سینٹ کٹس میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...