بھارت‘ سویا آئل ، چینی اور چنے کی قیمتوں میں کمی

بھارت‘ سویا آئل ، چینی اور چنے کی قیمتوں میں کمی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت میں سویا آئل ، چینی اور چنے کی قیمتوں میں کمی جبکہ سویا بین کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیری ویٹو ایکسچینج میں سویا آئل کے ستمبر کےلئے اہم سودے0.70 فیصد کی کمی سے 655 روپے فی 10کلوگرام طے پائے تاہم سویابین کی قیمتوں میں 0.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سویا بین کے اکتوبر کےلئے اہم سودے3567 روپے فی 100کلوگرام میں طے پائے جبکہ چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا اورچینی کے ستمبر کلےئے سودے 0.03 فیصد کی کمی سے 3099 روپے فی 100 کلوگرام میں طے پائے۔

 رپورٹ کے مطابق چنے کی قیمتوں میں بھی کمی کارجحان رہا اور اس کے ستمبرکےلئے سودے 0.03 فیصد کی کمی سے 2924 روپے فی 100 کلوگرام میں ہوئے۔

مزید : کامرس


loading...