انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ذاتی تھا، کیلس

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ذاتی تھا، کیلس

جوہانسبرگ ( بیورو رپورٹ ) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر جیک کیلس نے کہاہے کہانٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کا ذاتی تھا، جنوبی افریقہ کی ٹیم کے ساتھ ایک سنہری دور گزرا جس کو کبھی بھی فرامش نہیں کرسکتا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ 2015 کا کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنا خواب تھا لیکن دورہ سری لنکا کے دوران وہ یہ احساس ہوا کہ ابھی ورلڈ کپ کافی دور ہے اور انہیں ایک روزہ اور ٹوئنٹی 20کرکٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لینی چاہے ۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرنے سے قبل اپنے دوستوں اور فیملی ممبران سے صلاح مشورے ضرور کئے تھے لیکن یہ فیصلہ ان کا ذاتی تھا اور وہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کے دباؤ کے شکار نہ تھے ۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ابھی بھی انہیں کرکٹ سے پے پناہ محبت ہے اور اسی وجہ سے وہ آئی پی ایل اور بیگ بیش لیگ میں ٹوئنٹی 20کرکٹ جاری رکھیں گے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...