بھارت کو سیمنٹ کی برآمد میں چالیس فیصد کا نمایاں اضافہ

بھارت کو سیمنٹ کی برآمد میں چالیس فیصد کا نمایاں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)بھارت کی جانب سے تجارتی مشکلات کے باوجود گذشتہ مالی سال پاکستان سے بھارت کو سیمنٹ کی برآمد میں چالیس فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سیمنٹ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق پاکستانی کمپنیوں کی جانب سے بھارت کو سیمنٹ کی برآمد میں اضافہ ہوا جبکہ افغانستان کو سیمنت کی برآمدات یں کمی دیکھی گئی، گذشتہ مالی سال بھارت کو چالیس فیصد اضافے کے ساتھ چھ لاکھ ستتر ہزار تین سو پانچ میٹرک ٹن سیمنٹ برامد کیا گیا، جبکہ مالی سال دو ہزاربارہ تیرہ میں صرف چار لاکھ بیاسی ہزار میٹرک ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا تھا، بھارت پاکستان کے لیے سیمنٹ کا دوسرا بڑا درآمدکنندہ ہے،تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے نان ٹیرف بیرئیرز کا سامنا ہے، اس کے باوجود بھارت میں سیمنٹ کی بڑھتی طلب کے باعث برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید :

کامرس -