بھارت 2018ءمیں ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

بھارت 2018ءمیں ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

 لندن( نیٹ نیوز ) ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2018ءمیں بھارت میں منعقد ہوگا۔ بھارت مردوں کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا جبکہ انگلینڈ کو خواتین کے ورلڈ کپ کی میزبانی سوپنی گئی ہے ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے مطابق سوئز رلینڈ کے لوسا میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں بھارت اور انگلینڈ کو ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈیشن کا کہناہے کہ وہ انگلینڈ ہاکی اور ہاکی انڈیا کو 2018 کے ورلڈ کی میزبانی کے لئے جانیوالے کامیاب کوششوں پر مبارک باد پیش کرتی ہے ۔ عالمی باڈی کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے اس ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کیلئے بہترین کوشش کی گی تھی جس پر ہم خوش ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ دونوں ممالک ٹورنامنٹس کا کامیاب انعقاد کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...