سٹوڈنٹ ویلفیئر بانڈ کی ساتویں قرعہ اندازی 15اگست کو ملتان میں ہوگی

سٹوڈنٹ ویلفیئر بانڈ کی ساتویں قرعہ اندازی 15اگست کو ملتان میں ہوگی

ملتان (اے پی پی)100روپے مالیت والے سٹوڈنٹ ویلفیئر بانڈ کی ساتویں قرعہ اندازی 15اگست کو سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں منعقد ہوگی۔تقریب کے مہمان خصوصی وچیئرمین ڈرا کمیٹی سید محمد باقر جعفری پرنسپل گورنمنٹ سول لائنز کالج ہونگے جبکہ منسٹری آف فنانس کی نمائندگی عبدالباری شیخ ریجنل ڈائریکٹر نیشنل سیونگز ملتان کریں گے۔سٹوڈنٹ ویلفیئر بانڈ کی اس قرعہ اندازی میں کل انعامات کی تعداد1203ہوگی۔

پہلا انعام 7لاکھ روپے،دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسراانعام ایک ہزاز روپے مالیت فی کس کے حساب سے 1199بانڈز پر دیا جائے گا۔

مزید : کامرس


loading...