ایف بی آرسیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھائے: لاہورچیمبر

ایف بی آرسیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھائے: لاہورچیمبر

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھادیں کیونکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کاروباری برادری کے لیے سیلز ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کرانا ممکن نہیں ہوگا۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر سہیل لاشاری، سینئر نائب صدرمیاں طارق مصباح اور نائب صدر کاشف انور نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریٹرن فاول کرنے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کی جائے تاکہ کاروباری برادری باآسانی سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کرواسکے کیونکہ سیاسی عدم استحکام اور دیگر مسائل کی وجہ سے کاروباری برادری مقررہ وقت کے اندر ریٹرن جمع نہیں کرواسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع سے نہ صرف کاروباری برادری کو سہولت ملے گی بلکہ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان تعلقات بھی مستحکم ہونگے۔

مزید : کامرس


loading...