آسٹریلیا اور جنوبی افریقا اے کے درمیان چار روزہ میچ کل شروع ہوگا
سڈنی ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا چار روزہ کرکٹ میچ کل ٹونی آئرلینڈ سٹیڈیم، ٹاﺅنسولی میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقا کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، جنوبی افریقا نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔