ایف بی آرلاہورریجن نے آگاہی ڈیسک اورکاؤنٹرقائم کردیے

ایف بی آرلاہورریجن نے آگاہی ڈیسک اورکاؤنٹرقائم کردیے


لاہور(کامرس رپورٹر)ایف بی آر لاہور ریجن نے فنانس ایکٹ 2014کے تحت ٹوکن ٹیکس ،نئی رجسٹریشن ٹرانسفرپر عائد ایڈوانس ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس ریکوری کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکیشن اور پاکستان پوسٹ کے اشتراک سے مختلف آگاہی ڈیسک ،کاؤنٹرز قائم کردئیے ،چیف کمشنر آر ٹی او ٹو رخسانہ یاسمین ،ایڈیشنل کمشنر امتیاز احمد، اے سی ہیڈکواٹر ڈاکٹر یاسمین فاطمہ ،اظہر جہانگیرڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو نے مہم کا باقاعدہ آغاز کے حوالے سے ٹیکس ہاؤس میں ایک سیمینار سے کرتے ہوئے کہا کہ آیکٹو ٹیکس پےئرز لسٹ (ATL)ہر15روز بعد جاری کی جائیگی اور ٹیکس پےئرز سے شیڈول کے مطابق جبکہ نان فائلر کو دوگنا ٹیکس ادائیگی سے بچانے کیلئے آسان اور سہل طریقے سے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ہیں ،ٹیکس ماہرین حبیب الرحمن زبیری،زوہیب زبیری نے مذکورہ مہم کو ملک کے دیگر اضلاع میں بھی پھیلانے کے مثبت سرکلر کوچیف کمشنر رخسانہ یاسمین اور ان کی ٹیم کی مثبت کاوش قرار دیا، سیمینار میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکشین عمران اسلم اور پاکستان پوسٹ کے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل نے اپنے دفاترمیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈیسک ،کاؤنٹر کے حوالے تمام اقدامات میں بہتری کایقین دلایا۔

مزید : کامرس


loading...