سری لنکا میں ہارے تو آفریدی دوبارہ کپتان بنیں گے،راشدلطیف

سری لنکا میں ہارے تو آفریدی دوبارہ کپتان بنیں گے،راشدلطیف


کراچی(آئی این پی)سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے قومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک انٹرویو میں سابق کپتان راشد لطیف نے بتایا پہلی اننگز میں 451 رنز بنانے اور یقینی ڈرا میچ میں ناکامی پر انہیں مایوسی ہوئی۔راشد لطیف نے کہا کہ عبدالرحمان اور سعید اجمل دونوں ہی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔کمزور پاکستانی بیٹنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے رحمان اور اجمل کو اچھی بالنگ کرنی چاہیئے تھی لیکن ایسا نہ ہوا اور یہی ہماری شکست کی وجہ ہے\'۔انہوں نے کہا کہ گال میں ہار مصباح الحق کی کپتانی کے لیئے اچھی ثابت نہیں ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...