سنیل گواسکرٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

سنیل گواسکرٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے

لندن ( نیٹ نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکرٹریفک حادثے میں بال بال بچ گئے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر ان دنو ں بھارت انگلینڈ سیریز میں کمنٹری کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں ۔وہ مانچسٹر سے لند ن جارہے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔بارش کے باعث گواسکر اور ان کے ساتھی کمنٹیٹرمارک نکولس کی گاڑی کی بریکیں نہ لگ سکیں اور وہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرانے سے بال بال بچ گئی تاہم گاڑی سڑک سے اترکر گرین بیلٹ پر جاگری جس سے گاڑی بری طرح تباہ ہوگئی ۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی کا ڈرئیور زخمی ہوا۔سنیل گواسکر اور مارک نکولس کو معمولی خراشیں آئیں۔سنیل گواسکر اور مارک نکولس نے اپنی صحت کے بارے میں ٹوئیٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور خداکے شکرگزار ہیں ان کی جانیں بچ گئےں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...