سچن ٹنڈولکر کو بھارتی پارلیمنٹ سے چھٹیاں مل گئیں

سچن ٹنڈولکر کو بھارتی پارلیمنٹ سے چھٹیاں مل گئیں

نئی دہلی( نیٹ نیوز)بھارتی پارلیمنٹ نے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر پر ہونے والی تنقید کے بعد انہیں چھٹی کی اجازت دے دی۔رواں سال پارلیمنٹ کے ایک بھی سیشن میں حاضر نہ ہونے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سابق بلے باز نے مصروفیات اور گھریلو دباﺅ کے مد نظر ایوان سے چھٹی کی درخواست کی تھی۔جون، 2012 میں بطور ایوان بالا کے رکن حلف اٹھاتے وقت ٹنڈولکر نے وعدہ کیا تھا کہ وہ کھیلوں کے لئے کام کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...