پاور لومز مالکان اور ورکرز نے احتجاج کی کال واپس لے لی

پاور لومز مالکان اور ورکرز نے احتجاج کی کال واپس لے لی

فیصل آباد(آن لائن ) پاور لومز مالکان اور ورکرز نے ملکی مفاداور موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کرائی ہے اس سلسلے میں ایک اجلاس ڈی سی او آفس میں منعقد ہوا جس میں مختلف سیکٹرز سے پاورلومز مالکان اور مزدوررہنماؤں ،فیسکو افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی اونورالامین مینگل نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں میٹنگ کسی قسم کی احتجاجی سرگرمیوں کا متحمل نہیں ہے لہذا قومی سلامتی اور حب الوطنی کا تقاضا یہی ہے کہ صبر وتحمل اوربرداشت کا مظاہرہ کیا جائے ۔انہوں نے احتجاج کی کال واپس لینے پر پاورلومز مالکان اور ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔

اس سلسلے میں انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کی کوشش کریں گے ۔فیسکو افسران نے کہا کہ صنعتی شعبے کو بجلی کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔اس سلسلے میں لوڈمینجمنٹ کے شیڈول کو قابل قبول سطح پر لانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم موسمی درجہ حرارت کم ہونے سے بھی لوڈ شیڈنگ کی صورت حال بہتر ہوجائے گی۔پاور لومزمالکان اورورکرز نے پاورلومز انڈسٹری کے لئے بجلی کی زیادہ فراہمی پر زور دیتے ہوئے لوڈشیڈنگ میں اضافے سے پیداشدہ مسائل سے آگاہ کیا۔

مزید : کامرس


loading...